ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب ’ایکس-رے‘ سے معلوم ہوگا کورونا ہے یا نہیں، 5 سے 10 منٹ میں ملے گا نتیجہ

اب ’ایکس-رے‘ سے معلوم ہوگا کورونا ہے یا نہیں، 5 سے 10 منٹ میں ملے گا نتیجہ

Thu, 20 Jan 2022 23:27:02    S.O. News Service

اسائایڈنبرا،20؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ انٹی ٹیسٹ کر ذریعے کورونا وائرس کی جانچ کیا جانا عام ہے، لیکن اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے ایکس رے کا استعمال کرکے کورونا کی جانچ کا تجربہ کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ ایکسرے کے ذریعے جانچ کے نتائج کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیاجاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتہ لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ ایکس رے کے استعمال کے بعد کورونا ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر سے تیز ہوگا اور اس کا نتیجہ محض 5 سے 10 منٹ کے اندر موصول ہو جائے گا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکس رے کے ذریعے اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کا بھی جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیک اسکین کے مقابلہ تین ہزار سے زیادہ تصاویر کے ڈیٹا بیس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے شروعاتی مراحل میں کورونا کی علامات کو دیکھ پانا کافی مشکل کام ہوگا۔


Share: